یہ خبر انتہا،ی افسوس کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ حضرت العلامہ مولانا محمد عبد اللہ قریشی الازہری نایب شیخ الجامعہ نظامیہ و خطیب مکہ مسجد حیدرآباد کا وصال ہوچکا ہے- وہ جامعہ نظامیہ کے انتہایی اہم شخصیت تھے اور شہر حیدرآباد میں مصری اور مکی قرآت کے رواج کی انہوں نے ہی بنیاد رکھی تھی - انہوں نے شعبہ تجوید و
قرآت میں نا قابل فراموش خدمات انجام دی اور انکے خدمات کا دایرہ بہت زیادہ وسیع ہے اور دو سال قبل انکے پچاس سالہ خدمات کا مکہ مسجد میں اعتراف خدمات کا جلسہ منعقد کیا گیا -
نماز جنازہ کل یعنی بروز چہار شنبہ بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں مقرر کیا گیا ہے اور تدفین نقشبندی چمن مصری گنج میں عمل میں آییگی